لاہور(اےن اےن آئی )پاکستان مسلم لےگ (ق) کے سےکرٹری جنرل مشاہد حسےن سےد کی مسلم لےگ (ن) مےں شمولےت کی افواہےں گردش کرنے لگےں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مشاہد حسےن سےد کے (ن )لےگ مےں شمولےت کےلئے مسلم لےگ (ن) کی اعلیٰ قےادت سے رابطے ہوئے ہےں ۔ ےاد رہے کہ مشاہدحسےن سےد آج کل سےاسی منظر نامے سے بھی غائب ہےں۔