منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

آف شور کمپنیاں ،جہانگیر ترین نے بھی جائز قراردیدیں،اہم اعلان

datetime 10  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ جمعہ کو وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں آمد کا فیصلہ خوش آئند ہے، محمد نواز شریف کی ایوان میں موجودگی ہی نہیں بلکہ سوالوں کے جواب بھی چاہتے ہیں، آف شور کمپنیاں بنانا غیر قانونی نہیں، یہ بتایا جائے فنڈز کہاں سے آئے ہیں، ان کے جوابات دینے تک مطمئن نہیں ہونگے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر نے کہا کہ آف شور کمپنیاں غیر قانونی نہیں ہیں، سوال یہ ہے کہ یہ کمپنیاں بنانے کیلئے پیسہ کہاں سے آیا ہے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کیلئے سوالنامہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے تمام اپوزیشن جماعتیں مشاورت سے سوالنامہ تیار کریں گی ،وزیراعظم سے پوچھیں گے پاناما میں کتنی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور پیسہ کہاں سے آیا اور کیسے ملک سے باہر بھجوایا گیا۔ منتقل کی گئی رقم پر کتنا ٹیکس ادا کیا سوالنامے کا حصہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے تمام سوالات کے جوابات نہ دینے تک اپوزیشن مطمئن نہیں ہوگی، انہوں نے کہا ہے کہ جمعہ کو وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں آمد کا فیصلہ خوش آئند ہے، ان کی ایوان میں موجودگی ہی نہیں بلکہ سوالوں کے جواب بھی چاہتے ہیں، جوابات ملنے تک مطمئن نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی (آج) بدھ کو اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس میں سوالنامہ پیش کرینگے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…