جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

پشاور کے ہوٹل میں سیکورٹی اداروں کا آپریشن،گیس بموں کا استعمال،فائرنگ

datetime 10  مئی‬‮  2016 |

پشاور (این این آئی)پشاور کے ہوٹل میں موجود شخص پولیس سے فائرنگ کے تبادلہ میں مارا گیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ ڈبگری میں رات گئے ایک شخص نے کرائے پر کمرہ لیا اور ہوٹل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صبح اسے جگا دیا جائے۔مقررہ وقت پر ہوٹل کے عملہ کا رکن اسے جگانے گیا تو اس نے کمرہ کے اندر فائرنگ شروع کردی جس پر ہوٹل انتظامیہ اور مکینوں میں شدید خوف وہراس پیدا ہوگیا ٗفائرنگ پر فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی گئی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس کی جانب سے ہوٹل میں گیس بم پھینکے گئے تاکہ ملزم کو گرفتار کیا جا سکے وہ بے ہوش نہ ہو ااور پولیس پرفائرنگ کردی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی شروع کردی جس میں وہ مارا گیانجی ٹی وی کے مطابق آپریشن سے پہلے پولیس نے اردگرد کی تمام دکانوں کوبند کروا دیاملزم کی ہلاکت کے بعد ہوٹل کی مزید تلاشی لی گئی اور اسے کلیئر قرار دیدیا گیا۔ہوٹل کو لکھوائے گئے پتہ کے مطابق مشکوک شخص کا تعلق وزیرستان سے ہے۔مشتبہ شخص کی مزید شناخت کیلئے سکیورٹی ادارے اپنی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…