جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات نے رواں ماہ سخت گرمی کی پیشگوئی کے ساتھ بارش کی بھی نوید سنا دی

datetime 10  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )گرمی اورلوڈشیڈنگ میں مچھر کے ستائے شہریوں کیلئے ایک اور خوشخبری ،محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں اتوار تک بارش کی پیشگوئی کردی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان کے وسطی اور بالائی علاقوں میں داخل ہو گیا۔ اتوار تک خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ رواں ہفتہ کے دوران فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔ 183 بدھ سے جمعہ کے دوران جنوبی پنجاب (ملتان، ڈی جی خان،بہاولپور ڈویژن)، شمال مشرقی بلوچستان (کوئٹہ،ژوب، قلات اور سبی ڈویژن) اور بالائی سندھ (سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن) میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران تیز ہواؤں /آندھی اور بارش کے باعث درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری کمی ہوگی ۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ بالائی خیبر پختونخواہ(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن)، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، اسلام آباد، کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ جنوبی پنجاب (ملتان، ڈی جی خان،بہاولپور ڈویژن)، میرپور خاص اور حیدر آباد ڈویژن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا تاہم کشمیر میں ایک دو مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش گڑھی دوپٹہ03، راولاکوٹ 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت سبی، تربت، نورپورتھل 47، کوٹ ادو، جیکب آباد، بھکر ،بہاولنگر ، رحیم یار خان اور شہید بینظیر آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…