اسلام آباد: بھارتی ویزراعظم نریندرمودی کے وزیراعظم نوا زشریف کو ٹیلیفون کی اندور نی کہانی سامنے آ گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق نریندر مودی نے نوازشریف کے ساتھ کچھ پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے 1987کے ورلڈ کپ میں بطور وزیر اعلیٰ وارم اپ میچ کھیلا تھا اور اس وقت عمر ان خان بھی ٹیم میں شامل تھے ۔نوا زشریف نے مودی سے انتہائی خوشگوار موڈ میں بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ “کاش وہ دن پھر سے لوٹ آئیں “۔انہوں نے کہاکہ وہ بہت اچھا وقت تھا اسے ساری عمر بھلایا نہیں جاسکتا۔ نریندر مودی اور نوا زشریف کے درمیا ن تقریبا ً 10منٹ تک گفتگو جاری رہی ،اس دوران دونوں ہم منصبوں نے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال بھی کیا ۔ واضح رہے کہ نریندر مودی نے منصب سنبھالنے کے 9ماہ بعد پاکستانی ہم منصب سے پہلی بار رابطہ کیاہے ۔