بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیس بک پر پبلک تصاویر ڈیلیٹ کرنے کا کوڈ

datetime 17  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک آن لائن سکیورٹی محقق کا کہنا ہے کہ فیس بک پر جن تصاویر کی پرائیویسی سیٹنگ ’پبلک‘ ہو ان کو کوئی بھی شخص چار سطروں کے کوڈ کے ساتھ باآسانی ڈیلیٹ کر سکتا ہے۔ لکشمن متھییا فیس بک کی ایپس بنانے کے لیے استعمال ہونے والے ٹول اے پی آئی گراف کے ساتھ تجربہ کر رہے تھے۔ اپنی تصاویر پر تجربے کے دوران ان کو کوڈ میں تھوڑی جوڑتوڑ کر کے ایک تصویر کو ڈیلیٹ کرنے طریقہ پتا چل گیا۔ اپنے بلاگ پر انھوں نے لکھا ہے کہ ’ کیا ہو اگر آپ کے علم میں آئے بغیر آپ کی تصاویر ڈلیت کر دی جائیں؟ کافی برا محسوس کریں گے نہ آپ؟ میں آپ کی تمام تصاویر جن کی پرائیویسی سیٹنگ پبلک ہے کو ڈیلیٹ کر سکتا ہوں۔‘ لکشمن کا کہنا ہے کہ انھوں نے فوراً اس مسئلے کی اطلاع فیس بک کی سکیورٹی کو ٹیم دی۔ ’ انھوں نے اس مسئلے کی نشاندہی میں انتہائی تیزی کا مظاہرہ کیا اور دو گھنٹے کے اندر اس کو حل کر لیا۔‘اس مسئلے کے نتیجے میں کسی غلط کام کی اطلاع سامنے نہیں آئیں اور نہ ہی کوئی ذاتی تصاویر اور ڈیٹا اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ فیس بک کے ترجمان نے ایک بیان میں اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہمیں اپنے اے پی آئی گراف کے ساتھ ایک مسئلے کے بارے میں رپورٹ موصول ہوئی تھی جسے ہم نے فوری طور پر حل کر دیا تھا۔ ہم محقق کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنھوں نے ہمارے مسئلے کی نشاندہی کرنے والے پروگرام کے ذریعے ہمیں اس کی اطلاع دی۔‘ خیال رہے کہ فیس بک کے مسائل کی نشاندہی کے پروگرام کے تحت’اخلاقی‘ کمپیوٹر ہیکر سائٹ کو لاحق خطرات کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔ اس طرح کے مسائل کی نشاندہی کرنے والوں کو بعض اوقات نقد انعامات بھی دیے جاتے ہیں اور کچھ لوگوں کے نام سائٹ کے شکریہ کے ایک صفحے پر بھی لکھے جاتے ہیں۔ لکشمن نے اپنے بلاگ پر فیس بک کے اس پیغام کی تصویر شائع کی ہے جس میں اس غلطی کی نشاندہی کے اجر کے طور پر فیس بک نے انھیں 12 ہزار ڈالر کی پیشکش کی ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…