جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

تیاری کر لیں اہرام مصر کے پراسرار ترین رازوں پر سے پردہ اٹھنے والا ہے

datetime 21  اگست‬‮  2016 |

اہرامِ مصر کے راز جاننے کے لیے ایک پیمانے پر سائنسی تحقیق کا آغاز کر دیا گیا ہے۔فرانس، جاپان، کینیڈا اور مصر کے ماہرین اس تحقیق میں حصہ لے رہے ہیں۔ چار مقبروں کی جانچ پڑتال کے لیے انتہائی طاقت ور انفرا ریڈ لہروں سمیت جدید آلات کا استعمال کر رہے ہیں۔ماہرین یہ بھی پتہ لگائیں گے کہ اہراموں کو بنایا کیسے گیا تھا۔خیال رہے کہ مصری حکام نے حال ہی میں اسی قسم کی ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے ملکہ نفرتیتی کی گمشدہ قبر کی کھوج لگانے کی اجازت دی تھی۔ اس قبر کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ طوتن خامن کے مقبرے کی دیوار کے پیچھے موجود ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق سائنس دان چاروں اہراموں کی سکینگ کا آغاز اگلے ماہ سے کریں گے جس سے پتہ چلایا جائے گا کہ وہاں اہراموں کی سطح کے نتیجے کیا ہے۔آثارِ قدیمہ کے وزیر ممدوح المیتے کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ قاہرہ کے جنوب میں شروع ہو رہا ہے۔ سب سے پہلے داشور میں بینٹ نامی اہرام کی سکینگ کی جائے گی اس کے بعد اس کے قریب ہی واقع اہرام جو سرخ رنگ سے موسوم ہے کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ بعد میں سطح مرتفع غزا میں موجود دو وسیع ترین اہراموں کیوپس اور کیفرین کی سکینگ کی جائے گی۔یہ اہرام ساڑھے چار ہزار سال قدیم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…