اسلام آباد (نیوزڈیسک)حکومت پاکستان کی جانب سے فیس بک استعمال کرنے والے افراد کے بارے میں معلومات کے حصول کیلئے درخواستوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔اس بات کا انکشاف فیس بک کی ششماہی ٹرانسپیرنسی رپورٹ میں کیا گیا ۔جولائی 2015 سے دسمبر 2015 کے دوران حکومت پاکستان کی جانب سے فیس بک سے ڈیٹا کے حصول کیلئے 471 درخواستیں کی گئیں گزشتہ برس جنوری سے جون تک یہ تعداد 192 تھی یعنی کہ پاکستان کی جانب سے چھ ماہ کے دوران 245 فیصد اضافہ ہوا۔فیس بک کے مطابق پاکستانی حکومت نے 706 صارفین یا اکاؤنٹس کے بارے میں ڈیٹا طلب کیا تھا ٗ گزشتہ برس جنوری سے جون تک یہ تعداد 275 تھی، اس حوالے سے بھی 256 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔471 درخواستوں میں سے فیس بک نے 66.45 فیصد پر تعاون کرتے ہوئے حکومت کو معلومات فراہم کیں۔فیس بک نے انکشاف کیا کہ دنیا بھر کی حکومتوں کی جانب سے 60 فیصد ڈیٹا درخواستیں زبان بندی کے حکم کے ساتھ موصول ہوئیں یعنی کمپنی کو متعلقہ صارف کو اس طرح کی درخواست کے بارے میں بتانے سے روکنے کی ہدایت کی گئی۔فیس بک کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وہ کسی بھی حکومت کو بیک ڈور یا صارف کے ڈیٹا تک براہ راست رسائی نہیں دیتا اور ہر درخواست کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جاتا ہے کہ اس کا جواب دینا چاہئے یا نہیں۔اس سے قبل گزشتہ سال فیس بک نے اپنی رپورٹ کے حوالے سے کہا تھا کہ حکومتی درخواستوں پر جواب اسی صورت میں دیا جاتا ہے جب وہ کسی فوجداری مقدمے سے متعلق ہو۔حکومت پاکستان کی جانب سے جولائی 2014 سے دسمبر 2014 کے درمیان 100 درخواستوں کے ذریعے 150 صارفین یا اکاؤنٹس کا ڈیٹا طلب کیا گیا تھا۔نئی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کی قانونی درخواستوں کی بناء پر 6 پیجز سے ایسے مواد کو بلاک کیا گیا جو پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی یا توہین مذہب پر مبنی تھا ٗانسٹاگرام اور واٹس ایپ بھی فیس بک کی ہی ملکیت ہیں تاہم ان پر موجود صارفین سے متعلق درخواستوں کے اعدادوشمار جاری نہیں کیے گئے ۔فیس بک کے مطابق وہ اپنے انڈسٹری کے شراکت داروں اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر دنیا بھر کی حکومتوں پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ نگرانی کے عمل میں اصلاحات کریں تاکہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے جب کہ سیکیورٹی اداروں کو بھی شہریوں کے حقوق اور آزادی کا احترام کرنا چاہیے۔
خفیہ معلومات کا حصول،حکومت پاکستان کے فیس بک انتظامیہ کے ساتھ رابطے منظر عام پر آگئے،حیرت انگیز انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟
-
رونالڈو کی شادی دیکھنے ہزاروں افراد چرچ پہنچے، دولہا دیکھ کر حیران رہ گئے
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کوہلاک کر دیا
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
مرونل ٹھاکر کی خود سے 10 سال چھوٹے کرکٹر سے تعلق کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل آگیا
-
سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی



















































