پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

منفی سیا ست کا دور ختم ہو چکا ؟ نواز شریف نے زبر دست اعلا ن کر دیا

datetime 30  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نوازشر یف نے کہا ہے کہ منفی سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے‘ عوام ملک میں انتشار کی سیاست کر نیوالوں کو ہر بارمسترد کر چکے ہیں‘ملکی ترقی اور خوشحالی کے مخالف پاکستان سے دشمنی کر رہے ہیں انکو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ‘عوام سے وعدے اور اپنے منشور کے مطابق2018تک ملک سے بجلی کا بحران ختم کر دیں گے ‘میگا پر اجیکٹس کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائیگی ‘پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے ذریعے عوام کو اقتدار کی منتقلی کو یقینی بنایا جائے ‘عوامی مسائل کے حل کے منصوبوں کی نگرانی خود کر رہا ہوں‘عوام کو صحت ‘تعلیم اور دیگر سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔ وہ ہفتے کے روز گور نر ہاؤس لاہور میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پرگور نر پنجاب محمد رفیق رجوانہ ‘ وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف ‘ وفاقی اور صوبائی وزراء کے علاوہ وفاقی اور صوبائی سیکرٹریز بھی موجود تھے اور اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف نے پنجاب میں بجلی کی پیدواراور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بر یفنگ دی جس پر وزیر اعظم میاں نوازشر یف نے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام منصوبوں کو جلد ازجلدمکمل کر نے کیلئے کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور بلدیاتی اداروں کے ذریعے ا قتدار نچلی سطح تک عوام کو منتقل کیاجائے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم میاں محمد نوازشر یف نے کہا کہ ہم نے قوم سے عام انتخابات میں ترقی وخوشحالی اور ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کے حوالے سے جو وعدے کیے ہیں ان پر مکمل عمل کا جا ئیگااور 2018تک ملکی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے اندھیروں سے بھی نجات دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں افرتفر ی اور انتشار کی سیاست کر نیوالوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں عوام ایسے لوگوں کو پہلے بھی مسترد کر چکے ہیں اور آئندہ بھی عوام انکو مسترد ہی کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کا دور حکومت ختم ہو چکا ہے اور عوام جانتے ہیں کہ کون انکی خدمت کر رہا ہے اور کون ملک میں ترقی کا عمل روکنے کی کوشش میں مصروف ہیں ملکی ترقی اور خوشحالی کے مخالف پاکستان سے دشمنی کر رہے ہیں انکو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا اور موجودہ حکومت عوام کی خدمت کو مشن جاری رکھیں گی۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…