اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

وائٹ گولڈنے ریکارڈ توڑ دیئے،بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 29  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) جنوبی امریکہ میں وائٹ گولڈ کی تلاش کا کام شروع کردیاگیا،دی اکونومسٹ جریدے کے مطابق پچھلے سال نومبر اور دسمبر میں لیتھیئم کی چین کو درآمدات دگنی ہو کر 13 ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔ لیتھیئم میں دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سرمایہ کار بینک گولڈ مین سیش نے اس کو ’نئی گیس‘ قرار دیا۔الائیڈ مارکیٹ ریسرچ کی ایک رپورٹ کے مطابق 2022 تک لیتھیئم سے بنی گاڑیوں کی بیٹریوں کی طلب 46 ہزار ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ لیتھیئم کی کان کنی کرنے والوں کے اچھے دنوں کی ایک وجہ یہ ہے کہ کاروباری شخصیت ایلوں مسک نے حال ہی میں اعلان کیا کہ وہ الیکٹرک گاڑی ٹیسلا کی پروڈکشن بڑھا رہے ہیں۔ سینکڑوں ہزاروں افراد نے ٹیسلا کے نئے ماڈل 3 کی ایڈوانس میں بکنگ کرائی ہے اور مسک امریکہ کے نواڈا صحرا میں ان گاڑیوں کی بیٹریوں کی تیاری کے لیے بہت بڑی فیکٹری لگا رہے ہیں۔ایلون مسک نے میڈیا کو بتایا ’ان گاڑیوں کے لیے سالانہ پانچ لاکھ بیٹریاں تیار کرنے کے لیے ہمیں دنیا بھر میں نکالی جانے والی لیتھیئم کی ضرورت ہو گی۔‘ یہ صرف ایک الیکٹرک کار بنانے والے کا کہنا ہے۔ اس کے علاوہ کمپیوٹرز اور دیگر مصنوعات کی بیٹریاں تیار کرنے والوں کو کتنی لیتھیئم کی ضرورت ہوتی ہے۔لاطینی امریکہ میں اس صورتحال پر نظر رکھنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ وہ وجہ یہ ہے کہ تین ممالک لیتھیئم کے ’گولڈن ٹرائی اینگل‘ میں واقع ہیں جہاں یہ دھات بڑی پیمانے میں پائی جاتی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ارجنٹینا، بولیویا اور چلی میں دنیا میں پائی جانے والی لیتھیئم کے 60 فیصد ذخائر موجود ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ فوربز میگزین نے چند سال قبل اس علاقے کو ’لیتھیئم کا سعودی عرب‘ قرار دیا تھا۔ بولیویا میں بڑے پیمانے پر معدنیات کے ذخائر موجود ہیں۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ بولیویا کی لیتھیئم میں میگنیشیئم بڑی مقدار میں ملا ہوا ہے اور اس کو علیحدہ کرنا بڑا مہنگا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ بولیویا میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔ بولیویا کے صدر نے ملٹی نیشنل کمپنیوں پر شرائط عائد کی ہیں جس کے تحت اس صنعت پر بولیویا کا کافی کنٹرول رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کان کنی کی اس تاریخ کو نہیں دہرائیں گے جس میں غیر ملکی اس ملک کے وسائل سے فائدہ اٹھائیں اور مقامی آبادی کے ہاتھ کچھ بھی نہ آئے۔دوسری جانب ارجنٹینا اور چلی میں کئی نجی کمپنیوں نے لیتھیئم نکالنا شروع کر دیا ہے۔ لیکن کئی کا کہنا ہے کہ ان ممالک کو بیٹریاں تیار کرنے پر توجہ دینی چاہیے جس سے زیادہ فائدہ ہوگا نہ کہ صرف دھات کو نکالنے میں۔ چلی سے دنیا میں ہونے والی اس دھات کی کان کنی کا 33 فیصد نکالا جاتا ہے۔ لیکن تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ارجنٹینا کے نئے صدر غیر ملکی سرمایہ کرای کو فروغ دیں گے۔ جاپان، شمالی امریکہ، آسٹریلیا اور کئی یورپی ممالک اس دھات کی کان کنی حاصل کرنے کی کوششوں میں ہیں۔ تاہم جیسے کہ لاطینی امریکہ میں عام طور پر ہوتا ہے کئی لوگ بڑے پیمانے پر کان کنی کے سماجی اور ماحولیاتی نتائج کی جانب اشارے کر رہے ہیں۔ لیکن دیکھنا یہ ہے کہ مقامی آبادی کو ’نئی گیس‘ کی کان کنی سیفائدہ ہو گا یا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…