اسلام آباد: حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے طویل مشاورت کے بعد سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے لئے موصول ہونے والی 172 درخواستوں میں سے منتخب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق پنجاب سے جنرل (ر)عبدالقیوم، مشاہد اللہ خان، ڈاکٹرغوث نیازی، بیگم نجمہ حمید، کرن ڈار، نہال ہاشمی، چوہدری تنویر، آصف کرمانی اور پروفیسر ساجد میر کو ٹکٹ دیئے گئے ۔ سینیٹ انتخابات کے لئے اسلام آباد سے راحیلہ مگسی اور اقبال ظفر جھگڑا جب کہ سندھ سے ظفر علی شاہ اور خیبرپختونخوا سے صلاح الدین ترمزی اور صابر شاہ کوٹکٹ دیا گیا ۔