لاہور (نیوزڈیسک)عام طور پر کسی شخص کےگرم جوشی سے ہاتھ ملانے کے انداز کو اس کے دلی جذبات کی ترجمانی کا اظہار تصور کیا جاتا ہے۔ جو فرد بے جان ہاتھوں سے مصافحہ کرے، اس کے بارے میں پہلا مفروضہ یہی قائم کیا جاتا ہے کہ وہ اس ملاقات یا مصافحہ کرنے والے شخص کیلئے مثبت جذبات نہیں رکھتا ہے لیکن، کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک سادہ سا مصافحہ آپ کی اصل عمر کا راز بھی کھول سکتا ہے؟ آپ کیلئے یہ سوال یقینی طور پر حیران کن ہوگا تاہم ایک دلچسپ سائنسی تحقیق میں ماہرین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ کسی بھی شخص کی حقیقی عمر کا اندازہ اس کے ہاتھ ملانے کے انداز سے لگایا جا سکتا ہے۔
یہ تحقیق آن لائن جرنل لائبریری آف سائنس ون میں شائع کی گئی ہے۔ دراصل ماہرین کا اندازہ ہے کہ بڑھتی عمر کے اثرات معذوری، ذہنی کمزوری اور دیگر علامات ہاتھ تھامنے کے انداز پر اثر ڈالتی ہیں اور اسی بدولت کسی بھی شخص کے ہاتھ تھامنے کے انداز سے یہ جانا جاسکتا ہے کہ اس کی عمر کیا ہے۔ اس کیلئے ماہرین نے ایک ٹیسٹ “ہینڈ شیک” تجویز کیا ہے۔ اس ٹیسٹ کے ذریعے کسی بھی شخص کی سو فیصد ٹھیک عمر جیسا کہ ساٹھ سال اور تین ماہ تو نہیں بتائی جاسکتی ہے تاہم ایک ساٹھ سالہ شخص سے ہاتھ ملانے کے بعد ماہرین یہ اندازہ ضرور لگاسکتے ہیں کہ یہ شخص 55 برس سے زائد اور 60 برس کے لگ بھگ عمر کا حامل ہے۔ مراد یہ ہے کہ ماہرین عمر کی بنیاد پر افراد کی گروہی تقسیم کرسکتے ہیں۔
اس تحقیق کا اہتمام آسٹریا کےانٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اپلائڈ سسٹم کی ٹیم سے منسلک محقق ڈاکٹر وارن سینڈرسن نے کیا تھا۔ ڈاکٹر وارن کا کہنا ہےکہ ہاتھوں کی گرفت کی مضبوطی کی آسانی سے پیمائش کی جاسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج دنیا بھر میں بڑھتی عمر کے حوالے سے کئے جانے والے مطالعوں میں ہاتھوں کی گرفت کی مضبوطی کے اعداد و شمار موجود ہیں۔
اس تحقیق کے نتائج کو سو فیصد یقینی تسلیم کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس کیلئے دنیا بھر کے مختلف خطوں میں مختلف عمروں پر مشتمل پچاس سے زائد گروہوں کا انتخاب کیا گیا تھا اور پھر ان کی عمروں کی پیمائش کی گئی تھی۔ اس تحقیق سے اس مفروضے کی بھی تصدیق ہوئی کہ سب سے زیادہ ہاتھوں کی مضبوط گرفت نوجوانوں کی ہوتی ہے۔ اس لیے، محقیقین نے ہاتھوں کی سب سے زیادہ مضبوط گرفت کو دنیا بھر کے مختلف گروہوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی حیاتیاتی عمر کے ساتھ منسلک کیا۔
عمر چھپانی ہے تو بس ایک چھوٹا سا کام کریں،آن لائن جرنل لائبریری آف سائنس ون کی تحقیق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پانچ سو ڈالر
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
ٹرمپ نے ایران پر حملہ آخری لمحے میں کیوں روکا؟ اسرائیلی صحافی نے خفیہ وجہ بتا دی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
موبائل صارفین بیلنس کٹوتی سے کیسے محفوظ رہیں؟ بالکل مفت اور آسان طریقہ
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، تیز بارشوں کی پیشگوئی
-
بھارت کی ابھرتی ہوئی پنجابی گلوکارہ شادی سے انکار پرہلاک، لاش نہر سے برآمد
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی



















































