اسلام آباد: چوہدری سرور کا ن لیگ اور گورنر کے عہدے سے استعفی دینے کے بعد گزشتہ دو روز سے گردش کرتی خبروں کی تفصیل پارٹی رہنما جہانگیرترین نے بتا دی ان کا کہنا تھاتحریک انصاف کی تنظم نو سازی کا وقت آگیا۔چوہدری سرور نے پارٹی کا صدر نامزد ہونے پر معذرت ظاہر کر دی ہے. جہانگیر ترین نے کہا ان کو کوئی بھی عہدہ پارٹی کی کمیٹی اور قواعد و ضوابط کے مطابق دیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ان کو پارٹی صدر بنانے پر تیار تھے۔