بلغراد(نیوزڈیسک)سربیا کے شہر بلغراد میں وفادار بلی ایک سال سے اپنے مالکان کی منتظر ہے اور اس کی یاد میں وہ ایک ہی جگہ بیٹھی نظر آتی ہے۔کتوں کے مقابلے میں عموماً بلیوں کو آزاد سمجھا جاتا ہے لیکن یہ غیرمعمولی بلی نہایت اداسی سے اپنے مالک کا انتظار کرتی رہتی ہے۔ یہ روزانہ ایک مین ہول کے ڈھکنے پر بیٹھی رہتی ہے اس بلی کو پہلی مرتبہ 2015 کے موسمِ گرما میں ایک شخص نے دیکھا اور اس کی تصویر اتاری تھی۔ اس نے کئی روز تک بلی کا مشاہدہ کیا کہ خوبصورت بلی روزانہ ٹھیک ایک ہی جگہ بیٹھی نظر آتی ہے اور اس کا رویہ بھی عجیب تھا۔
اس شخص نے اردگرد کے لوگوں کو معلومات فراہم کرنے کو کہا تو معلوم ہوا کہ بلی کا مالک اس پاس ہی رہتا تھا اور وہ اپنا فلیٹ بیچ کر وہاں سے چلاگیا ہے لیکن وہ بلی کو لے جانا بھی بھول گئے۔ اب لوگ اس بلی کو روزانہ کھانا کھلاتے ہیں۔ لوگوں نے اسے انسانی خود غرضی اور جانور کی وفاداری کی ایک مثال قرار دیا ہے۔ اسی طرح ایک ایک بلی جاپان میں بھی گزری ہے جو اپنے مالک کی موت کے بعد اس کی قبر پر کئی سال بیٹھی رہی تھی۔
وفادار بلی کی ایسی کہانی جسے پڑھ کر آپ کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں گے
29
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں