انقرہ: انٹرنیٹ معلومات کا خزانہ ہے لیکن اکثر لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ اس پر موجود کاپی رائٹ والا مواد بغیر اجازت استعمال کرنا خلاف قانون ہے۔ ترکی کی ڈائریکٹوریٹ برائے مذہبی امور نے اسی اہم معاملے پر اٹھائے گئے سوال کے جواب میں ایک اہم فتویٰ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق غیر قانونی ڈاﺅن لوڈنگ کو حرام قرار دے دیا گیا ہے اور اس فعل کے مرتکب ہونے والوں کو گناہگار قرار دیا گیا ہے۔ مہ مذہبی امور کے سامنے یہ سوال رکھا گیا تھا کہ انٹرنیٹ پر موجود کے حقوق رکھنے والوں کی اجازت کے بغیر اس مواد کو ڈاﺅن لوڈ کرنا قابل قبول ہے؟ جواب میں جو فتویٰ جاری کیا گیا اس میں کہا گیا کہ محنت کو بہت اہمیت دی جانی چاہئے اور جو لوگ محنت سے کام کر کے تخلیقات کرتے ہیں ان کی اجازت کے بغیر ان کے کام کو استعمال کرنا اور اس سے فائدہ اٹھانا کار گناہ ہے۔ یقینایہ فتویٰ ان لوگوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے جو انٹرنیٹ سے پائریسی کے ذریعے میوزک، سافٹ وئیر، فلمیں اور دیگر فائلز ڈاﺅن لوڈ کرتے ہیں اور بعض لوگ تو ان فائلز کو بیچ کر کمائی کا ذریعہ بھی بنا لیتے ہیں۔