جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسمائے حسنٰی سے جسما نی و روحانی بیماریوں کا انتہائی آسان اور شافی علاج

datetime 8  اپریل‬‮  2016 |

اسمائے حسنٰی کے بارے میں صحیح مسلم اور ترمذی میں لکھا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے 99 نام ہیں ، انہیں جو بھی حفظ کرکے دوہرائے گا ۔ اسے دنیا میں ہی نہیں آخرت میں بھی عزت بخشی جائے گی ۔ چونکہ اللّٰہ تعالیٰ کے ہر نام کی الگ خاصیت اور علیحدہ صفت ہے لہٰذا ان کے فوائد اور خواص بھی مختلف ہیں ۔
یہاں ہم چند اسمائے حسنٰی کا تذکرہ کر رہے ہیں ، جن کا ورد انسانوں کو مشکلات و پریشانیوں سے چھٹکارا دلا سکتا ہے۔
یارحمٰن ۔
* ہر نماز کے بعد 100 دفعہ ورد کیا جائے تو اس کی برکت سے ناصرف یاداشت میں اضافہ ہوگا ، بلکہ خشوع قلب کی دولت بھی ملے گی ۔
یارحیم ۔
* ہر روز فجر کی نماز کے بعد 100 مرتبہ ورد کرنے سے آپ پر ہر شخص مہربان ہوجائے گا اور محبت و شفقت سے پیش آئے گا ۔
یاسلام ۔
* یہ اسم 160 مرتبہ کسی مریض پر دم کیا جائے تو وہ شفایاب ہوجائے گا ۔
یاعزیز۔
* چالیس دن تک فجر کی نماز کے بعد ورد کرنے والا شخص خود کفیل ہوجائے گا اور کسی کی امداد سے بے نیاز ہوجائے گا ۔
یاخالق۔
* ہر روز ظہر کے وقت 100 مرتبہ اس کا معمول بنا لیا جائے تو اس کے بدلے اللّٰہ تعالیٰ ایک فرشتہ مقرر کر دیتے ہیں جو تاقیامت پڑھنے والے کے حق میں دُعا کرتا رہے گا ، اس کا چہرہ روشن ہوجائے گا ۔

* اگر کوئی شخص بے اولادی کا شکار ہے تو وہ ایک سال تک ہر روز ایک ہزار مرتبہ اس کا ورد کرے ۔ انشاءاللٰہ انہیں اولاد جیسی نعمت میسر آجائے گی ۔

یارزاق ۔
* جو شخص اس اسم کو ورد کرتا ہے ، اللّٰہ تعالیٰ اس کی کفالت اپنے ذمے لے لیتا ہے ۔

یاوھاب ۔
* دُعا کے بعد کوئی شخص اس کا ورد کرے تو اس کی دُعا قبول ہوتی ہے ، کسی کے چنگل میں پھنسا شخص باہر نکل آئے گا ۔
*کم آمدنی کے کے سبب گزر بسر مشکل سے ہوتی ہو تو مسلسل سات راتوں کو دو رکعت نفل کی ادائیگی کے بعد ایک ہزار مرتبہ پڑھنے سے تنگدستی دور ہوجائے گی اور مشکلات سے نجات ملے گی ۔

یاعلیم ۔
* تجلیات سے منور ہوجائے گا اور سورج نکلنے سے قبل 100 مرتبہ ورد کیا جائے تو تمام پریشانیاں دور ہوجائیں گی ، امن و سکون کی زندگی ہوگی اور اللّٰہ کا فضل و کرم شامل حال رہے گا۔

یاکبیر ۔
* ہر روز 100 مرتبہ ورد کرنے والا شخص دنیا کی نظروں میں معزز و محترم ہوجائے گا ۔

یاحفیظ ۔
* یہ اسم دوہرانے سے ہر قسم کی آفات سے نجات ملتی ہے اور انسان ناگہانی آفات کے علاوہ حادثات سے محفوظ رہتا ہے ۔

یامقیت ۔
*اگر کسی بچے کی عادات و اطوارخراب ہوں تو اسے یہ اسم ایک گلاس پانی پر دم کرکے پلائیں ، انشاءاللّٰہ افاقہ ہوگا ۔

یا واسع ۔
* حصول رزق کے لیے پریشان شخص یہ اسم دوہرائے تو اس کی آمدنی کا وسیلہ پیدا ہوجائے گا ۔

یاحق ۔
* اس کا ورد کرنے سے گمشدہ چیز مل جائے گی ۔

یاقوی ۔
* اپنے دشمنوں کے ہاتھوں تنگ آیا ہوا شخص اگر اس ارادے سے یہ اسم پڑھے کہ اس کا دشمن اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا تو وہ دشمن کے غلبے سے محفوظ رہے گا ۔

یا معید ۔
* اگر کوئی فرد گم ہوجائے تو یہ اسم 70 مرتبہ دوہرانے سے ، کھویا ہوا شخص واپس آجائے گا ۔

یا رشید ۔
* مغرب و عشاء کی نمازوں کے بعد یہ اسم ایک ہزار مرتبہ پڑھنے سے مشکلات دور ہو جاتی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…