منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

ہوشیار ۔۔۔۔! فیس بک آپ کی جاسوسی کر رہی ہے

datetime 6  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)فیس بک کا استعمال انٹرنیٹ پر آنے والا کونسا صارف نہیں کرتا ہوگا؟ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ آپ کے بارے میں کتنی زیادہ معلومات رکھتی ہے ؟جی ہاں فیس بک کے پاس آپ کی شخصیت کے بارے میں بہت زیادہ معلومات ہوتی ہے جس کا اندازہ آپ خود بھی اس کے ایک فیچر میں جاکر لگاسکتے ہیں۔فیس بک آپ کے بارے میں 3 ذرائع سے جاننے کی کوشش کرتی ہے جیسے وہ معلومات جو آپ اس سائٹ کو فراہم کریں مثال کے طور پر عمر وغیرہ۔دوسرا طریقہ فیس بک کو استعمال کرنے کا انداز ہوتا ہے یعنی اس پر آپ کیا کچھ کلک کرتے ہیں جبکہ تیسرا طریقہ ایسا ہے جس کے بارے میں زیادہ معلومات تو نہیں مگر اس کے ذریعے فیس بک آپ کو اس وقت بھی ٹریک کرتی رہتی ہے جب آپ ویب سائٹ پر نہیں ہوتے۔
اس سائٹ میں ایک خصوصی ٹول ایڈ پریفرینس موجود ہے جو آپ کو ان تمام معلومات کے نتائج دیکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔اس میں وہ تمام ڈیٹا تو نہیں جو فیس بک آپ کے بارے میں ٹریک کرتا ہے مگر وہاں آپ چیک کرسکتے ہیں یہ ویب سائٹ آپ کے بارے میں کیا کچھ جانتی ہے یعنی دلچسپیاں اور دیگر چیزیں۔اس ٹول تک رسائی بہت آسان ہے، لاگ ان ہو اور وہاں کوئی اشتہار تلاش کریں، اس کے دائیں جانب اوپر چھوٹا سا ‘ x ‘ ہوگا اس پر کلک کریں اور پھر “Why am I seeing this?” کو سلیکٹ کرکے اس کے اندر “Manage Your Ad Preferences” پر کلک کریں۔پیج بدل جائے گا اور آپ وہ تمام معلومات تلاش کرسکیں گے جو فیس بک کے خیال میں وہ آپ کے بارے میں جانتی ہے۔اس میں متعدد امور ہوسکتے ہیں جیسے آپ کی شادی کو کتنا عرصہ ہوگیا، آپ کے سیاسی نظریات اور دیگر اضافی معلومات وغیرہ۔فیس بک اس معلومات کا استعمال یہ تعین کرنے کے لیے کرتی ہے کہ آپ کو کیا دکھایا جائے، اس سائٹ پر اشتہاری کمپنیاں اس کی بنیاد پر آپ کے نیوزفیڈ پر اشتہارات دکھاتی ہیں۔یہ معلومات خفیہ نہیں ہوتی بلکہ فیس بک کی خواہش ہوتی ہے کہ لوگ وہاں جاکر اپنی دلچسپیوں کی معلومات میں اضافہ کریں تاکہ وہ اس کے مطابق اشتہارات دکھا سکے۔مگر آپ اس چاہیں تو اس کی صفائی بھی کرسکتے ہیں وہاں متعدد کیٹیگریز سامنے آجائیں گی ہر ایک کو الگ الگ کلک کرکے کھولیں اور ٹارگٹ اشتہارات کو ڈیلیٹ کرنا شروع کردیں اس میں کچھ وقت تو لگے گا مگر کچھ عرصے کے لیے آپ کو اشتہارات سے نجات ضرور مل جائے گی اور فیس بک کے پاس آپ کے بارے میں معلومات بھی غائب ہوجائے گی جو کچھ عرصے بعد پھر آپ کی فیس بک سرگرمیوں سے یہ سائٹ اکھٹا کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…