اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقو میں موسم ابرآلود ر ہے گا تاہم کوئٹہ،ڑوب، مالاکنڈ، ہزارہ، لاہور، گوجرانوالہ ڈویڑن، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، اسلام آباد،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرگرج چمک کےساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن میں کہیں کہیں جبکہ ملتان،فیصل آباد ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ کے علاقے پارہ چنار 32،میرکھانی 08،دیر07، دروش06،چترال01۔پنجاب کے علاقے ملتان08،جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ02، ڈی جی خان01 گلگت بلتستان کے علاقے استور07،گلگت ہنزہ02 بلوچستان کے علاقے بارکھان میں 07 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد،سکھر،سبی، تربت،موہنجوداڑو، لاڑکانہ37،مٹھی، چھور ،جیکب آباد، روہڑی اور نورپورتھل میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی سمیت سندھ بھرمیں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ بے نظیر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ ، لاڑکانہ ، سکھر اور مٹھی میں زیادہ سے زیادہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ ، جیکب آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ ، دادو اور حیدر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ ، میر پور خاص میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے
شہری ہوجائیں تیار !!محکمہ موسمیات نے حیران کن پیش گوئی کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
عید میلادالنبیﷺ کب منائی جائے گی؟ تعطیل کا اعلان ہوگیا
-
اٹک میں قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش کا معمہ حل، قاتل بچے کا باپ نکلا
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
مرونل ٹھاکر کی خود سے 10 سال چھوٹے کرکٹر سے تعلق کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل آگیا
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
سلمان اکرم راجہ اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟



















































