اتوار‬‮ ، 08 جون‬‮ 2025 

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بیشتر بالائی علاقوں میں موسم ابرآلود ر ہے گا،محکمہ موسمیات

datetime 6  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم ابرآلود ر ہے گا تاہم کوئٹہ،ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، اسلام آباد،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرگرج چمک کےساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ملتان،فیصل آباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ کے علاقے پارہ چنار 32،میرکھانی 08،دیر07، دروش06،چترال01۔پنجاب کے علاقے ملتان08،جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ02، ڈی جی خان01 گلگت بلتستان کے علاقے استور07،گلگت ہنزہ02 بلوچستان کے علاقے بارکھان میں 07 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد،سکھر،سبی، تربت،موہنجوداڑو، لاڑکانہ37،مٹھی، چھور ،جیکب آباد، روہڑی اور نورپورتھل میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی سمیت سندھ بھرمیں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ بے نظیر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ ، لاڑکانہ ، سکھر اور مٹھی میں زیادہ سے زیادہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ ، جیکب آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ ، دادو اور حیدر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ ، میر پور خاص میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…