کوئٹہ (نیوزڈیسک) گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 75افراد گرفتار۔جن میں 53افغان باشندے شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ضلع گوادر میں کھوسٹ گارڈ نے 75افراد کو گرفتار کرلیا جو غیر قانونی طورپر گواد رکے راستے ایران جانا چاہتے تھے گرفتار ہونے والے 75افراد میں سے 53افغان باشندے ہیں تمام افراد بغیر دستاویزات کے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے مزید تحقیقات جاری ہے ۔