پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت کو جھٹکا،احتجاجی تحریک کا اعلان ہوگیا،خیبر پختونخوا میں اتحادی جماعتوں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مابین ملاکنڈ میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ پر ٹھن گئی ہے۔ پشاور میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان نے صوبائی وزراءکے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اس فیصلے کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ پہلا احتجاجی جلسہ گیارہ اپریل کو ملاکنڈ میں کیا جائے گا۔ انہوں نے حکومت کو ہوش کے ناخن لینے کی تنبیہہ بھی کر ڈالی۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ کے مشیر مشتاق غنی کہتے ہیں کہ ملاکنڈ میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کا فیصلہ صوبائی حکومت کا نہیں، ہم حلیف جماعت کی سنیں گے، وہ بھی ہماری سنیں۔ ملاکنڈ کسٹم ایکٹ کے نفاذ کو وہاں کے عوام نے بھی مسترد کر دیا ہے اور مختلف جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے بھی کئے جا رہے ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت کو جھٹکا،احتجاجی تحریک کا اعلان ہوگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ
-
باپ نے 4بیٹیوں کو زہریلا مشروب پلا کر خود بھی پی لیا
-
توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر 2026 کا ریکارڈ جاری، اہم نام سامنے آگئے
-
گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، محسن نقوی
-
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان



















































