اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

عوامی نیشنل پارٹی کا مالاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان

datetime 4  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان عوامی نیشنل پارٹی نے مالاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس ایکٹ کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پیر کو جاری اپنے ایک بیان میں اسفند یار ولی نے کہا کہ مالا کنڈ ڈویژن پاکستان کے پسماندہ ترین اضلاع میں شامل ہے۔دہشت گردی کے شکار اس علاقے سے کاروبار ،تجارت ختم اور انفراسٹرکچر مکمل تباہ ہو چکا ہے۔سیلاب اور زلزلے بھی اس علاقے میں تباہی پھیلاتے رہتے ہیں ۔2010کے سیلا ب اور زلزلوں کے متاثرین در بدر ہیں ۔وفاقی حکومت تباہ شدہ علاقوں کی بحالی اور متاثرین کی داد رسی کے بجائے کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے ذریعے مظلوم شہریوں کے خلاف ظالمانہ قدم اٹھانے سے باز رہے۔اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ کسٹم ایکٹ کا نفاذ غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے ۔وفاقی کی طرف سے مالا کنڈ میں 2060تک کسی بھی قسم کا ٹیکس نافذ نہ کرنے کا معاہدہ کر رکھا ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی حکومت نے شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کےلئے دار القضا ءقائم کیا جس سے معاملات بہتر ہوئے۔وفاق کی طرف سے ظالمانہ ایکٹ کے نفاذ میں صوبائی حکومت بھی برابر کی مجرم ہے ۔اسفند یار ولی خان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے بر وقت آگاہ کرنے والے اور سیلاب روکنے والے تمام وفاقی محکمہ جات اور شہریوں کو مدد کے ذمہ دار صوبائی ادارے حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے شہریوں کو بر وقت امداد نہ دے کر مکمل ناکام ہوئے ہیں۔پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے دریاﺅں ندی نالوں میں پھنسے ہوئے شہریوں کو بروقت نہ نکالنے کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔جن کی تمام تر ذمہ داری وفاق اور صوبے پر ہے۔اسفند یار ولی خان نے کہا کہ وفاق معاملات کو بہتر کرنے کی بجائے شہریوں پر ظلم کرنے کی روایت کو بند کرے۔ وزیر اعلی کے پی کے ،بنی گالہ کی گھریلو ملازمت اور صوبائی وزراءبیرون ملک کاروبار میں اضافے سے توجہ ہٹا کر صوبے کے مسائل کے حل اور شہریوں کی بہتری کے اقدامات کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…