کراچی(نیوز ڈیسک) ناگن چورنگی کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر کمسن بچی بھی شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر کمسن بچی بھی شدید زخمی ہوگئے جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کے مطابق پولیس موبائل معمول کی ڈیوٹی پر تعینات تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی جو سیکیورٹی زون میں تعینات تھا جب کہ دوسرے شخص کی شناخت عتیق کے نام سے ہوئی جو اہلکار کا دوست تھا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والی پولیس موبائل کی نمبر پلیٹ بھی نہیں تھی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تحقیقات کا ا?غاز کردیا ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ ا?پریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔
کراچی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ
-
باپ نے 4بیٹیوں کو زہریلا مشروب پلا کر خود بھی پی لیا
-
توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر 2026 کا ریکارڈ جاری، اہم نام سامنے آگئے
-
گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، محسن نقوی



















































