اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

مارچ 2017تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا ،عابد شیرعلی

datetime 4  اپریل‬‮  2016 |

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ انشاء اللہ مارچ 2017تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا بڑی صنعتوں کیلئے فی الحال زیرو لوڈشیڈنگ ہے مگر ماہ رمضان میں صنعتوں کی لوڈشیڈنگ ہو گی اور عوام کو زیادہ سے زیادہ بجلی مہیا کریں گے ،پورٹ قاسم اور ساہیوال کول پاورپلانٹ ریکارڈ مدت 28ماہ میں مکمل ہو جائیں گے ۔ 220کے وی گرڈ فیصل آباد اور پیراں غائب بھی آئندہ ایک سال میں بنا دیئے جائیں گے ۔ صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 132ارب روپے کا ریلیف دیا گیا ہے وہ فیسکو ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومتی کوششوں کی وجہ سے سرکلر ڈیٹ کو بڑھنے نہیں دیا گیا اور لائن لاسز میں کمی لائی گئی ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ مٹیاری سے لاہور اور پورٹ قاسم سے فیصل آباد تک نئی ٹرانسمیشن لائنیں بچھانے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے جلد اس پر عمل درآمد ہو گا جبکہ داسو ڈیم اور تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑی صنعتوں کیلئے فی الحال زیرو لوڈشیڈنگ ہے مگر ماہ رمضان میں صنعتوں کی لوڈشیڈنگ ہو گی تاکہ روزہ داروں ، عبادت گزاروں کو ریلیف ملے ۔ ماہ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کریں گے ۔ فیسکو میں 13پاور ٹرانسفارمر تبدیل کر کے گرڈسٹیشنوں کی استعداد بڑھائی گئی ہے جبکہ 4نئے گرڈبھی جلد مکمل کر لئے جائیں گے ۔ انھوں نے فیسکو افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی پرفارمنس بہت اچھی ہے اور یہ پاکستان کی نمبر ون کمپنی ہے اسے برقرار رکھنے کیلئے محنت کریں۔ وہ وزیراعظم سے فیسکو چیف رشید احمد اسلم کو گولڈ میڈل دینے کی سفارش کریں گے ۔ قبل ازیں چیف ایگزیکٹو فیسکور شیدا حمد اسلم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فیسکو کمبائنڈ ایفیشنسی انڈکس میں پہلے نمبر پر ہے۔ فیسکو پہلی کمپنی ہے جس نے موبائل میٹر ریڈنگ کا پراجیکٹ مکمل کیا ہے جس کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں لاسز میں کمی اور ریکوری بڑھی ہے ۔ ریجن میں 12اوور لوڈفیڈروں اور421ایل ٹی پرپوزلز مکمل کر لی گئی ہیں۔ وزیر مملکت نے فیسکو کے بعض دوردراز علاقوں میں 10گھنٹے لوڈمینجمنٹ کو ختم کرنے کیلئے سسٹم بہتر بنانے کے احکامات بھی دیئے۔ اجلاس میں پیپکو کے جنرل مینجر محمد سلیم، آئی ٹی کے سربراہ مسٹربخاری فیسکو کے جنرل مینجر آپریشن ہارون رشید، چیف انجنئیر سردار مسعود اقبال ، عامل صدیقی ، نظام الدین مروت اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…