اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

پانامہ لیکس دستاویزات ٗعمران خان برطانیہ میں مقدمہ دائر کریں غیر قانونی بات ثابت ہوئی تو اخراجات ہم برداشت کرینگے ٗپرویز رشید

datetime 4  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے پیشکش کی ہے کہ پاکستانی عدالتوں کے فیصلے نہ ماننے والے عمران خان پانامہ لیکس کی دستاویزات پر برطانیہ میں مقدمہ دائر کریں ٗ حسین اور حسن نواز شریف کے کاروبار میں غیر قانونی بات ثابت ہوئی تو مقدمہ کی فیس سمیت تمام اخراجات مسلم لیگ (ن)برداشت کریگی ٗ ہم میڈیا کے ذریعے الزامات لگانے والے عمران خان کے جھوٹ کو بے نقاب کریں گے ٗ سیاسی طورپر مقابلہ کر کے 2008ء کے انتخابات میں بھی عمران خان کو شکست فاش دیں گے ٗوزیر اعظم نواز شریف کا بیرون ملک کوئی کاروبار نہیں ٗ 2013میں شیر کا شکار کر نے کیلئے نکلنے والے ناکامیوں نے بعد چوہوں کا رخ کرلیا ہے ٗ حسین نواز کے پاس حق حلال کی کاکمائی ہے،عمران خان نے چندے اور زکوٰاۃ کے پیسوں سے بیرون ملک جائیدادخریدی۔ پیر کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر طلاعات و نشریات سینیٹر نے کہاکہ ایک صاحب2013ء میں شیر کے شکار کیلئے نکلے تھے مگر مسلسل ناکام ہوجانے کے بعد انہوں نے چوہوں کا رخ کرلیا انہوں نے آج پھرشیرکی طرف دیکھا ہے اورپانامہ لیکس کاسہارا لیا ہے اس سے پہلے انہوں نے انتخابات میں دھاندلی کاالزام لگایا مگر کمیشن نے واضح کیا کہ انتخابات شفاف تھے پانامہ لیکس نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کابیرون ملک کوئی کاروبارنہیں ہے مگر چوہوں کے شکاری نے پریس کانفرنس میں وزیراعظم محمدنوازشریف کے صاحبزادے بیس بائیس سال سے کاروبار کررہے ہیں انہیں اس سے پہلے بھی بھگتنا پڑا جب میاں نوازشریف ان کے بیٹوں اورخاندان کے دیگر افراد کو سزا دی گئی پھر ان بچوں نے بیرون ملک کاروبار شروع کیا وہ برطانیہ میں رہتے ہیں جو لوگ میڈیا کے ذریعے الزامات لگاتے ہیں وہ برطانیہ جائیں کیونکہ وہ پاکستان میں نواز شریف کاسیاسی مقابلہ نہیں کرسکتے اور تین انتخابات ہارے لہذاا وہ لندن کی عدالت میں جائیں وہاں مقدمہ دائر کریں جن پرالزامات لگاتے ہیں اگر حسن وحسین کے کاروبار میں غیرقانونی بات ثابت ہوئی تو عمران خان کے مقدمے کی فیس اوردیگر تمام اخراجات مسلم لیگ (ن )ادا کریگی۔ انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان میں اخلاقی جرات ہے تو وہ اس پیشکش کافائدہ اٹھائیں اور حسن وحسین کے بارے میں انہوں نے جو جھوٹ بولے ہیں اس کو لندن کی عدالتوں میں لے جائیں کیونکہ عمران خان پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں نہیں مانتے کمیشن کے فیصلے کو بھی نہیں مانتے نیب کو وہ نوازشریف اور آصف زرداری کا مک مکا قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس میں کہیں بھی یہ نہیں کہاگیا کہ دونوں بھائیوں کی کمپنیوں نے کوئی غیرقانونی کام کیا ہے بلکہ پانامہ لیکس نے قانونی دستاویزات کو پبلک کیا ہے پانامہ لیکس نے جن پراپرٹیز کابتایا ہے اس کااظہار خود حسین نواز نے اپنے انٹرویو میں بتایا ہے جو ٹیلی ویژن چینل اوراخبارات میں بھی شائع ہوا ہے دونوں بھائیوں کے حوالے سے پانامہ لیکس میں کوئی ایسی بات شامل نہیں جو غیرقانونی ہو۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں کہ میں بنی گالہ میں زمین حاصل کی اس موقع پر وزیر اطلاعات نے عمران خان کی اہلیہ کا بیان حلفی پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے بنی گالہ کی زمین خریدی اور پھر اسے بیگم کے نام منتقل کیا ۔وزیراطلاعات نے کہاکہ اگر عمران خان ہم سے سوال پوچھتے ہیں تو ہمیں بھی ان سے سوال پوچھنے کاحق ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے چندے اورزکواۃ کی رقوم سے بیرون ملک جائیداد کی خریدوفروخت کی جو رقم بعد میں ڈوب گئی تو عمران خان نے کہاکہ وہ اپنامکان بیچ کرشوکت خانم کانقصان پورا کریں گے لیکن انہوں نے آج تک ایسا نہیں کیا انہوں نے کہاکہ شریف فیملی تین نسلوں سے کاروبار کررہی ہے مشرقی اور مغربی پاکستان میں کاروبار کو قومی تحویل میں لے لیا گیا جس کاریکارڈ موجود ہے شریف فیملی کی 70/75 سال کی تاریخ ہے کہ وہ کاروبار کررہی ہے عمران خان نے جس کمپنی سے کاروبار کیا وہ بھی آف شور کمپنی ہے جس کے ذریعے چندے اورزکواۃ کی رقوم سے دنیابھر میں جائیداد خریدی گئی جو رقم بعد میں ڈوب گئی یہ عمران خان کے دوہرے معیار ہیں بنی گالہ کی جائیداد کے حوالے آج تک ثابت نہیں کرسکے کہ وہ جائیداد کیسے خریدی گئی؟ شوکت خانم کے پیسے ڈبودیئے جو آج تک واپس نہیں آسکے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پارٹی کے سینئر ترین لیڈر نے فنڈز کے حوالے کیس کیا ہوا ہے جس کیلئے عمران خان تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ شوگر مل سے را کے ایجنوں کی گرفتاری کا الزام عمران خان نے لگایا لیکن اس سوال کا جواب آج تک نہیں آیا کہ پکڑے جانے والے کون ہیں ؟اور کس نے پکڑے ہیں عمران خان نے ایک لاؤ لشکر تیار کر رکھا ہے جس کے ذریعے وہ جھوٹ بولتے رہتے ہیں ہمیں عمران خان کو مجبوری سے آئینہ دکھانا پڑتا ہے ہم خوشی سے انہیں آئینہ نہیں دکھاتے اگر ٹی وی چینلز سچ بولیں تو عمران خان ایسے چینل پر حملے کرتے ہیں اور ان کے کارکن بھی ایسا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان لندن کی عدالت سے اگر سرخرو ہو کر واپس آئے تو میں ایئر پورٹ پر خود ان کا استقبال کروں گا اور مقدمے کے اخراجات سمیت ذاتی اخراجات بھی انہیں ادا کروں گا تاہم کچھ ایسے ذاتی اخراجات بھی ہونگے جن پر ہو سکتا ہے کہ مجھ پر اللہ تعالی کی پکڑ ہو ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب کوئی جھوٹی انگلی میرے لیڈر نواز شریف کی طرف اٹھاتا ہے تو مجھے تکلیف ہوتی ہے مشرف نے نواز شریف کو جلا وطن کیا ان کے ذاتی گھر سمیت کاروبار کو ہتھیا لیا ۔ آج کا پاکستان 2014 کے پاکستان سے بہتر ہے اور پوری دنیا کہہ رہی ہے آج عمران خان جن آزادیوں کو انجوائے کر رہے ہیں پیپلز پارٹی نواب زادہ نصر اللہ خان ولی خان مفتی محمود اور دیگر قائدین سمیت نواز شریف کی جدوجہد کی بدولت ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ حسن و حسین ملک سے باہر رہتے ہیں اس معاملے کا تعلق بھی لندن سے بنتا ہے ہم عمران خان کے جھوٹ کو بے نقاب کریں گے اور 2018 کے انتخابات میں بھی عمران خان کو شکست فاش دیں گے اور سیاسی طور پر بدلہ لیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب شریف فیملی کو جلا وطن کیا گیا تو جدہ میں ای سٹیل ملز لگائی گئی بنکوں نے بھی ان کی ساکھ کو مد نظر رکھتے ہوئے تعاون کیا یہ سٹیل ملز بہت اچھی طرح چلی پھر دادا کی جائیداد کا جب بٹوارا ہوا تو بچوں نے اپنے کاروبار شروع کئے لندن میں کوئی بھی شخص پانچ دس پونڈ فیس جمع کروا کر تمام معلومات قانونی طور پر حاصل کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک شخص جھوٹ بولتا ہے تو ہماری مجبوری ہوتی ہے کہ دس جھوٹ کا جواب دیں تاکہ لوگوں کو سامنے سچ سامنے آ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کا اس کاروبار کے ساتھ براہ راست کوئی تعلق نہیں لیکن ان کے بھائی حسین نواز نے گارڈین کے طور پر مریم نواز کو مقرر کر رکھا ہے اور مریم نواز بطور ٹرسٹی موجود ہیں کیونکہ حسین نواز کے بچے چھوٹے ہیں جن کے تحفظ کیلئے مریم نواز شریف کو ٹرسٹی مقرر کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر وزیراعظم کے بیٹے پاکستان میں آ کر بزنس کریں گے تو پھر الزام لگے گا کہ وزیراعظم کے بچے یہاں بزنس کر کے فائدے حاصل کر رہے ہیں نواز شریف کے اپنے کاروبار پاکستان میں جب ان کے کاروبار کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا تھا تو اس وقت بھی وہ بیرون ملک نہیں گئے اور یہاں پر ہی کاروبار کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…