اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

بھانڈہ پھوٹ چکا ،منی لانڈرنگ اور اثاثے چھپانے پر شریف خاندان حکومت چھوڑ دے ‘ عبدالعلیم خان

datetime 4  اپریل‬‮  2016 |

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ملک کی حکمران جماعت کی اصلیت کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے اور پاکستان کی عوام کی حالت بدلنے کا نعرہ لگانے والوں کی اصلیت سب کے سامنے آگئی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ منی لانڈرنگ ،آف شو ر کمپنیوں اور اثاثے چھپانے پر شریف خاندان فوری طور پر حکومت چھوڑ دے اور الیکشن کمیشن سمیت قومی ادارے غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان الزامات کی چھان بین کر کے حقائق قوم کے سامنے رکھے۔ اپنے تبصرے میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان موقف ایک مرتبہ پھر درست ثابت ہو ا ہے اور عوام یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ قومی خزانہ لوٹنے والے ملک میں کیا بہتری لا سکتے ہیں ؟ ماضی میں بھی اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کا کھلے بندوں اعتراف کیا اور ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایک طرف پاکستان کا بچہ بچہ بھاری غیر ملکی قرضوں میں جکڑا ہواہے اور حکمران خاندان ٹیکسوں سے بچنے کیلئے بھاری رقوم بیرون ملک غیر قانونی طریقے سے ٹرانسفر کر کے اپنے بزنس بڑھانے میں لگے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ امر مضحکہ خیز ہے کہ اس معاملے پر بھی پرویز رشید اور دیگر وزراء سارا غصہ تحریک انصاف پر نکال رہے ہیں حالانکہ عمران خان نے اپنے تمام اثاثے ڈیکلئیر کیے ہوئے ہیں اور اُن کی ایک ایک پائی پاکستان میں ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آ کر قومی خزانہ لوٹنے والوں سے حساب لے گی اور پاکستان کو مقروض بنانے والوں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لیں گے عبدالعلیم خا ن نے کہا کہ زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے اور پیٹ پھاڑ کر دولت واپس نکالنے کے نعرے لگانے والوں کا اپنا اصل چہرہ سب کے سامنے آ گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…