بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

غدار کو کیوں باہر جانے دیا، بلاول کی نواز شریف پر تنقید

datetime 4  اپریل‬‮  2016 |

گڑھی خدا بخش (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا بے نظیر کے قتل کا ملزم ملک سے کیسے باہر بھاگ گیا۔ میاں صاحب غدار کو کیوں باہر جانے دیا۔ کہتے ہیں کشکول توڑے کا دعویٰ کرنے والوں نے قوم کو بھکاری بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 37ویں برسی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا اللہ ہی عزت اور ذلت دینے والا ہے اور وہی ظالم کا پردہ چاک کرنے والا ہے۔ گڑھی خدا بخش کے شہیدوں کو ہر سال سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا میرے نانا کو عدالتی حکم کے ذریعے قتل کیا گیا اور انہیں گیارہ سال جیل کیوں بند کیا گیا ؟۔ خاتون وزیراعظم کو دن کے اجالے میں کیوں مارا گیا؟اسٹیبلشمنٹ ،عدلیہ ، سیاسی جماعتوں سے پوچھتا ہوں آخر ہمارا جرم اور قصور کیا تھا۔ شہید بھٹو کا قصور یہ تھا کہ 90 ہزار پاکستانی قیدیوں کو چھڑایا۔ شہید بھٹو کا قصور کیا پاکستان کو پہلا متفقہ آئین دینا تھا؟اپنے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ بھٹو نے مزدوروں کو سرمایہ کاروں کے شکنجے سے نکالا کیا ان کا یہ بھی قصور تھا۔ سب سے بڑا قصور ملک کو ایٹمی طاقت بنایا؟۔ شہید بھٹو نے غریب کو طاقت دی اور غریب کو سکھایا کہ بول کے لب آزاد ہیں تیرے۔ انہوں نے کہا یاد رکھنا بھٹو کا قتل ایک انسان کا نہیں غریب انسانوں اور انسانیت کا تھا جس قتل کی سزا ہم آج بھی بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا میاں صاحب ملک کے غدار کو کیوں باہر جانے دیا؟۔ عدالت پوچھ رہی ہے غدار کی واپسی کا جواب کون دے گا؟۔ مشرف کیلئے الگ اور ذوالفقار بھٹو کیلئے الگ نظام کیوں؟۔ میاں صاحب آپ تو کہتے تھے کشکول توڑ دیں گے لیکن آپ نے تو پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ قرضے لیے۔ صرف تین سالوں میں ساڑھے چار کھرب کا قرضہ لیا گیا۔ قوم کو بھکاری بنا دیا گیا ہے۔ غریب روٹی مانگتا ہے آپ اس کو جنگلا بس اور اورنج ٹرین دیتے ہیں۔ خدا کے لیے میرے مظلوم عوام کو لوٹنا بند کرو۔انہوں نے کہا نجکاری کے نام پر ملک کے اثاثے دوستوں میں بانٹے جا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا یہ حکومت کنفیوڑ حکومت ہے کوئی واضح پالیسی نہیں۔ حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آتی جب چاہے مٹھی بھی عناصر ملک کو یرغمال بنا لیتے ہیں۔ 27 دسمبر کو کہا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کو (ن) لیگ ایکشن پلان مت بناؤ میاں صاحب اور کتنے سانحات کا آپ کو انتظار ہے۔ کدھر ہے نیشنل ایکشن پلان۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…