بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلو رہے گا

datetime 1  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آج پشاور، مردان، بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا میں بارش کا امکان ہے جب کہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بھی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا جب کہ ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد اور لاہور ڈویڑن میں کل اور پرسوں بارش کا امکان ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے جب کہ بالائی خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور مری میں لینڈ سلائیڈ نگ کا بھی خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمال مشرقی بلوچستان میں بھی کل چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جب کہ بارش کے موجودہ سلسلوں کا اثر کراچی میں پڑنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…