اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی آئی اے کی جانب سے 4 ہزار روپے تک کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن (پی آئی اے) نے حج کرایوں میں 4 ہزار سے زائد کی کمی کا اعلان کردیا جب کہ حج آپریشن اگست سے شروع کیا جائے گا۔نئی حج پالیسی کے مطابق شمالی علاقوں لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے عازمین حج کا کرایہ 95 ہزار مقرر کیا گیا ہے جب کہ جنوبی سیکٹر کراچی اور سکھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے 86 ہزار روپے کرائے کی مد میں ادا کریں گے۔دوسری جانب رواں برس قومی ایئر لائن کے ذریعے روانہ ہونے والے عازمین حج کی تعداد 65 ہزار سے زائد ہوگی جن میں سے 40 فیصد سے زائد افراد کو خصوصی حج پروازوں کے ذریعے بھیجا جائے گا جب کہ قومی ایئر لائن کا حج آپریشن 4 اگست سے شروع ہوگا جو 5 ستمبر تک جاری رہے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
عید میلادالنبیﷺ کب منائی جائے گی؟ تعطیل کا اعلان ہوگیا
-
اٹک میں قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش کا معمہ حل، قاتل بچے کا باپ نکلا
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
مرونل ٹھاکر کی خود سے 10 سال چھوٹے کرکٹر سے تعلق کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل آگیا
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
سلمان اکرم راجہ اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟



















































