جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

سانحہ لاہور, محمد یوسف کے لواحقین کا پولیس کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

datetime 1  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوز ڈیسک)لاہور کے گلشن اقبال پارک میں چار روز قبل ہونے والے خودکش حملے کے بعد پنجاب پولیس کی جانب سے خودکش حملہ آور قرار دیے جانے والے مظفر گڑھ کے رہائشی محمد یوسف کے لواحقین نے پولیس کی ناہلی اور غیر ذمہ داری پرعدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا.میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکش حملے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مظفر گڑھ سے دوستوں کے ساتھ آئے محمد یوسف کو خودکش حملہ آور قرار دیا تھا تاہم بعد میں تفتتیش کے دوران پتا چلا کہ مقتول محمد یوسف اپنے دو دوستوں کیساتھ گلشن اقبال پارک میں سیر وتفریح کی غرض سے آیا تھا جس کے بعد پولیس کو اپنا بیان واپس لینا پڑا تاہم اب یوسف کے لواحقین نے پولیس کی اس نااہلی کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد یوسف کو حملے کے روز ہی خودکش حملہ آور قرار دے دیا گیا تھا اور پنجاب پولیس کی جانب سے ملکی اور غیر ملکی میڈ یا کو محمد یوسف کی تصاویر اورجائے حادثہ سے ملنے والے شناختی کارڈ کی تصاویر جاری کر دی گئی تھیں ۔ اس کے علاوہ شہد محمد یوسف کے والد اوربھائیوں سمیت چچا اور کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا اور ان سے تفتیش بھی کی گئی تاہم دو روز بعد انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔ذرائع کا مزید کہناہے کہ خبر نشر ہونے کے بعد مظفر گڑھ میں محمد یوسف کے خاندان کو جوان بیٹے کی شہادت کے غم کیساتھ ساتھ پنجاب پولیس کے رویے پرشدید ذہنی کوفت کا سامنا کر نا پڑا ۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا کی جانب سے گزشتہ روز بیان جاری کیا گیا تھا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نےمحمد یوسف کو کبھی دہشت گرد قرار نہیں دیا تھا تاہم غلط فہمی کی بنیاد پر اسے خود کش حملہ آو ر نامزد کیا گیا ۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…