کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی خفیہ ایجنسی را کے افسر کل بھوشن یادیو کے ویڈیو بیان کے بعد کراچی کا کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ایکشن میں آ گیا۔ کراچی سینٹرل جیل میں قید را کے ایجنٹوں سے ایک مرتبہ پھر تفتیش کا فیصلہ کرلیا گیا۔بھارتی خفیہ ایجنسی را کے افسر کل بھوشن یادیو کے انکشافات کے بعد کراچی سینٹرل جیل میں قید “را” ایجنٹوں سے ایک مرتبہ پھر تفتیش کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفتیش کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسران پر مشتمل گروپ کرے گا۔ پہلے مرحلے میں را کے پانچ ایجنٹوں سے تفتیش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ندیم انکل اور شفیق نے تفتیش میں “را” کا ایجنٹ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ندیم انکل واٹر بورڈ کا ملازم ہے اور بھارتی شہر فرید پور سے دہشت گردی کی تربیت لے چکا ہے۔ را ایجنٹ ظفر عرف ٹینشن سے بھی جیل میں تفتیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے گرفتار را کے ایجنٹوں کی تعداد 7 سے زائد ہے جو بینکاک کے راستے بھارت جانے کا بھی انکشاف کر چکے ہیں۔
کراچی، کل بھوشن کے اعترافات کے بعد قید را ایجنٹوں سے پھر تفتیش کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ
-
باپ نے 4بیٹیوں کو زہریلا مشروب پلا کر خود بھی پی لیا
-
توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر 2026 کا ریکارڈ جاری، اہم نام سامنے آگئے
-
گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، محسن نقوی



















































