اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

سپریم کورٹ کے ریمارکس، ثابت ہو گیا کہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج درست تھا، پی ٹی آئی

datetime 31  مارچ‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے الیکشن کمیشن کو انتخابی نظام کو شفاف بنانے کےلئے دیے گئے ریمارکس نے اصل صورتحال کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے اور ایک مرتبہ پھر ثابت ہو گیا ہے کہ انتخابی دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کا دھرنا اور ملک گیر احتجاج درست اقدام تھے ۔غیر ملکی نجی دورے سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ نے محض سیاسی جماعتوں کو لالی پاپ دینے کےلئے نام نہاد انتخابی اصلاحات کے نام پر پارلیمانی کمیٹی قائم کی ہے جس کا کئی مہینوں تک اجلاس ہی منعقد نہیں ہوتا جس سست روی سے یہ کمیٹی کام کر رہی ہے آئندہ انتخابات بھی 2013کے مشکوک نظام کے تحت ہوں گے عبدالعلیم خان نے کہا کہ سپریم کورٹ پہلے ہی یہ قرار دے چکی ہے گذشتہ عام انتخابات بے ضابطگیوں سے بھرپور تھے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کی ضرورت ہے لیکن حکمرانوں کے کانوں تک جوں تک نہیں رینگی چونکہ نواز لیگ کواس انتخابی دھاندلی سے سب سے زیادہ فائدہ ہوا ہے ایک سوال کے جواب میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات کےلئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کو بھی خاطر میں نہیں لا رہا اور مسلسل ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے میں پارٹی ہیں اور ضرورت پڑنے پر عدالت میں دوبارہ جا سکتے ہیں عبدالعلیم خان نے اعادہ کیا کہ دھاندلی کے ایشو پر این اے 122کی کاروائی کو بھی منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور ہم حکومت کے کسی بھی دباو ¿ کو خاطر میں نہیں لائیں گے ۔ دریں اثنا ءعبدالعلیم خان کی واپسی پر تحریک انصاف لاہور کے رہنماو ¿ں کا اہم اجلاس یکم اپریل شام 5بجے منعقد ہو رہا ہے جس میں انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے اہم اعلانات متوقع ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…