کیا آپ کو معلوم ہے کہ پاکستان کا شہر کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں میں سے ایک ہے۔ لیکن کیا ا?پ جانتے ہیں کہ دنیا کے مہنگے ترین شہر کون سے ہیں؟یہ جاننے کے لیے دیکھا جاتا ہے کہ کسی شہر میں کھانے پینے اور ایندھن پر آنے والے اخراجات کیا ہیں اور تنخواہیں کتنی ہیں۔ رواں سال ڈالر کی قیمت میں استحکام اور دنیا بھر میں کرنسی کی قدر گرنے کی وجہ سے اس سال نئی درجہ بندی میں اہم تبدیلیاں آئی ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ اس فہرست کے مطابق دنیا کے مہنگے ترین شہر کون سے ہیں
سیول
کپڑوں پر آنے والے اخراجات میں اضافے اور بلوں کی ادائیگی مہنگی ہونے کی وجہ سے اس شہر کی درجہ بندی میں اضافہ ہوا ہے۔ اب سیول میں زندگی گزارنے کے اخراجات کوپن ہیگن اور لاس اینجلس کے برابر ہو گئے ہیں۔
کوپن ہیگن
ڈنمارک یہ شہر گزشتہ سال کے مقام پر برقرار رہا ہے کہ جہاں تنخواہوں کے مقابلے میں رہنے کی لاگت زیادہ ہے۔
نیویارک
نیویارک اب بھی دیگر شہروں کے مقابلے میں مہنگا ہے۔ مثال کے طور پر ایک کلو ڈبل روٹی کی اوسط قیمت 8.28 امریکی ڈالرز ہے جو نمبر ایک پر موجود شہر سے دوگنی سے بھی زیادہ ہے۔
لندن
لندن میں تنخواہوں میں اضافہ جمود کا شکار ہے اور اس میں اضافہ افراط زر اور گھروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے مطابق نہیں ہو رہا۔ لندن میں کسی ملکیت کی اوسط قیمت 5 لاکھ برطانوی پاؤنڈز ہے جبکہ تنخواہ اوسطاً 30 ہزار پاؤنڈز ہے۔
پیرس
یورو پر اعتماد میں کمی کی وجہ سے پیرس یورپی یونین کا وہ واحد شہر ہے جو اس فہرست میں موجود ہے۔ البتہ کمزور کرنسی کے باوجود پیرس بدستور رہنے کے لیے مہنگا شہر ہے۔
جنیوا
جنیوا کی ہر چیز مہنگی ہے۔ یہاں تک کہ تفریح اور کھیل کی سرگرمیاں بھی، جن کی قیمت دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
ہانگ کانگ
ایک سال میں سات درجے آگے بڑھنے کے بعد ہانگ کانگ تیسرے نمبر پر آ گیا ہے جس کی وجہ ہے گھروں گی بھاری قیمتیں اور مقامی طور پر رہنے کے اخراجات میں اضافہ
زیورخ
سوئس فرینک کا یورو سے علیحدگی کا اعلان اور ساتھ ہی قیمتوں کی بڑھتی ہوئی سطح اس شہر کو تقریباً دنیا کا مہنگا ترین شہر بنا چکی ہے۔
سنگاپور
یہ ننھا شہر مسلسل تیسرے سال دنیا کا سب سے مہنگا شہر بن چکا ہے۔
دنیا کے مہنگے ترین شہر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































