بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

”را “کے ا یجنٹ کی پاکستان میں گرفتاری،بھارتی میڈیا نے اپنی حکومت کا ہی بھانڈہ پھوڑ دیا

datetime 30  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی اخبار نے انکشاف کہا ہے کہ انڈین ایجنسی ’را‘ کا ایجنٹ کلبھوشن یادو فون پر مراٹھی زبان بولنے کی وجہ سے پاکستان کی کے خفیہ ادارے کے ہاتھوں گرفتار ہوا۔ممبئی مرر کی رپورٹ میں سینئر بھارتی انٹیلی جنس افسران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ کلبھوشن اپنے اہلخانہ سے ٹیلی فون پر مراٹھی زبان بولنے کے باعث پاکستانی ایجنسیوں کے نظروں میں آیا، کلبھوشن نے اپنے محافظوں کو الگ کردیا تھا اور اس کی عادت تھی کہ وہ اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ مراٹھی میں بات چیت کرتا تھا۔رپورٹ کے مطابق کلبھوشن یادو پاکستان میں 14 سال سے کام کر رہا تھا جس کی وجہ سے وہ کافی حد تک مطمئن ہو گیا تھا اور اسی پرسکونی نے اس کو بے نقاب کردیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کی کلبھوشن کی ایران میں مشکوک سرگرمیوں پر نظر تھی، وہ ایک مسلمان کاروباری شخص کا روپ اختیار کرکے کام کر رہا تھا اور اس کے پاسپورٹ پر اس کا نام حسین مبارک پٹیل تھا تاہم وہ وضع قطع سے مسلمان نہیں لگتا تھا۔کلبھوشن یادو کے حوالے سے اخبار لکھتا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنٹ آخری بار چار ماہ قبل ممبئی آیا تھا اس کے اہلخانہ کا فروری کے بعد سے کلبھوشن سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ را ایجنٹ کو بیک اپ فراہم کرنے والے 2 مقامی رابطہ کار ایک ماہ سے لاپتہ ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…