جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

امریکی صدراوباماکانوازشریف کو ٹیلی فون

datetime 30  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ااسلام آباد ( نیوزڈیسک) امریکی صدر براک اوبامہ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت اور عوام سانحہ لاہور پر سوگوار خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں ، یقین ہے پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی حاصل کریگا، دہشتگردی کیخلاف امریکہ پاکستان کی ہر ممکن معاونت کریگا۔امریکی صدر براک اوبامہ نے بدھ کو وزیراعظم محمد نواز شریف کو ٹیلیفون کیا اور امریکی حکومت اور عوام کی جانب سے سانحہ لاہور پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے عوام رنج کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی حاصل کریگا مشکل کی گھڑی میں دورہ امریکہ کی بجائے اپنے عوام کے ساتھ رہنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے ۔ صدر اوبامہ نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کیلئے آپکی قیادت کا اعتراف کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں نمایاں پیش رفت ہوئی ۔ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی ہر ممکن معاونت کرینگے ۔ صدر اوبامہ نے کہا کہ آپ سے ملاقات کا شدت سے منتظر ہوں اور ہم بہت جلد ملیں گے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ چھپا ہوا دشمن اپنا ڈھانچہ تباہ ہونے کے بعد معصوم عوام کو نشانہ بنا رہاہے میرا اور میری عوام کا عزم روز بروز مضبوط ہو رہا ہے پاکستانی قوم انتہاء پسندی اور چھپے ہوئے دشمن کیخلاف ہر صورت میں فتح حاصل کریگی۔یادرہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے سانحہ لاہورکی وجہ سے واشنگٹن میں ہونیوالی نیوکلیئرسیکیورٹی سمٹ میں شرکت کی بجائے پاکستان میں ہی رہنے کا فیصلہ کیاتھا۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…