لاہور(نیوز ڈیسک) یونیسکو اور دوسرے تحقیقی اداروں کے اشتراک سے شائع ہونے والی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق قرآن مجید اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے،2015 تک دنیا میں مسلمانوں کی تعداد عیسائیوں سے کم تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغرب میں بطور خاص گزشتہ بیس سے پچیس سالوں میں عام عیسائیوں نے انجیل کا مطالعہ ترک کر دیا ہے،اس کے ساتھ ساتھ اپنی عبادات کے معاملے میں بھی سستی برتنی شروع کر دی ہے۔ اسلامی ممالک کے ساتھ ساتھ امریکا و یورپ میں بعض گرجا گھروں میں لوگوں کو عبادت کی طرف راغب کرنےکیلئے انعامات بھی رکھے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کی الہامی کتاب’’قرآن مجید‘‘ عہد حاضر میں 158 جدید و قدیم زبانوں میں ہر وقت پڑھی جاتی ہے




















































