اسلام آباد(نیوزڈیسک) تمام والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے کامیاب زندگی گزاریں اور اس مقصد کے لئے وہ انہیں کئی طرح کی باتیں سکھاتے ہیں اور ان کی تعلیم ہر توجہ دیتے ہیں لیکن سائنس کا کہنا ہے کہ اگر بچوں کو کوئی نئی زبان سیکھنے کا کہا جائے تو وہ آنے والی زندگی میں کامیاب ہوجائیں گے۔ایک تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ نئی زبان سیکھنے سے بچوں کی ذہنی استطاعت میں بہت زیادہ اضافہ ہوتا ہے اور ان میں کام کرنے کارجحان بڑھنے کے ساتھ مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔کارنیل یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ماہر نفسیات کیتھرین کنزلر کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف بچوں کی یاداشت بہتر ہوتی ہے بلکہ معاشرے میں دوسرے افراد سے تعلق بھی اچھا رہتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ یہ بات بھی دیکھی گئی ہے کہ جو بچے صرف ایک زبان جانتے ہیں ان میں سیکھنے کا عمل ان بچوں سے سست ہوتا ہے جودو زبانیں جانتے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ جو لوگ دوکلچروں کے درمیان پروان چڑھتے ہیں ان میں دوسروں کی بات سننے کی استطاعت بھی زیادہ ہوتی ہے اور وہ زیادہ برداشت کے ساتھ دوسروں کی بات سنتے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو ایک سے زیادہ زبان سیکھنے میں مدد دیں۔
بچوں کومیاب بنانے کیلئے انہیں یہ چیز ضرور سکھائیں ، ماہرین نے بتا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































