جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

را ‘ کے افسر کل بھوشن یادو کی گرفتاری کے بعد مزید 15گرفتاریاں کی گئی ہیں ‘ وزیر اعلیٰ بلوچستان

datetime 29  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ ” را “ کے افسر کل بھوشن یادو کی گرفتاری کے بعد مزید 15گرفتاریاں کی گئی ہیں ،بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی افغانستان کے راستے ٹرانسپوٹیشن اور فنڈنگ کرتا ہے ،ایران پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز جناح ہسپتال میں گلشن اقبال پارک دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سردار ثنا اللہ زہری نے کہا کہ معصوم بچوں اور خواتین پر حملہ انسانیت سے گر ی ہوئی حرکت ہے ۔ ہسپتال میں دھماکے کے زخمی بچوں کو دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو آ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ہمارے ہمسائے ملک افغانستان کے راستے ہو رہی ہے ۔بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی افغانستان کے راستے ٹرانسپوٹیشن اور فنڈنگ کرتا ہے ۔ ایران پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی اداروں نے بلوچستان سے ” را“ کے افسر کی گرفتاری عمل میں لا کر بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہے ۔اس کے بعد مزید15گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے پنجاب میں رینجرز کے آپریشن کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…