اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ریڈ زون دھرنے میں گرفتار 116 افراد کو جیل بھیج دیا گیااسلام آباد کی عدالتوں نے ریڈ زون میں مظاہروں اور دھرنے کے دوران گرفتار ہونے والے مذہبی جماعتوں کے 116 کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ڈی چوک میں دھرنے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار مظاہرین کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پر عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیاپولیس کی استدعا پر ججز نے بخشی خانے میں سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی گئی، جس پر جوڈیشنل مجسٹریٹس نے 116 مظاہرین کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ملزمان کے خلاف درج مقدمات کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹس حیدرعلی شاہ، نصیرالدین اور عدنان جمالی نے کی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ، آئی نائن اور تھانہ کوہسار میں 6 مقدمات درج ہیں۔ تھانہ آئی نائن اور تھانہ سیکرٹریٹ میں ملزموں کے خلاف 41، 41 اور تھانہ کوہسار میں 34 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔