جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

نثار علی خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

datetime 29  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔ گزشتہ روز جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار شاہد اورکزئی نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ سنگین غداری کیس کے ملزم پرویز مشرف کا نام وزیر داخلہ کی ہدایت پر نکالا گیا جبکہ وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں پرویز مشرف بیرون ملک جانے کی ذمہ داری سپریم کورٹ پر ڈال دی ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پرویز مشرف کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے گا وزیر داخلہ کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دیئے گئے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں زیر بحث آنے والے معاملات کو عدالت میں ڈسکس نہیں کیا جا سکتا ۔شاہد اورکزئی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس کا یہ اعتراض غلط ہے کہ اس درخواست کے لئے ہائی کورٹ درست فورم نہیں ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ اس سے قبل بھی غداری کے مقدمہ سے متعلق مختلف درخواستیں سن کر فیصلہ دے چکی ہیں دلائل سننے کے بعد عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی ۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…