لاہور(نیوزڈیسک)دہشت گردوں کے حملے،بالآخر پنجاب بارے بڑا فیصلہ کرلیاگیا،وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پنجاب کے بارڈر ایریاز میں فوری آپریشن کرنے کا حکم دیدیا۔ آپریشن میں سی ٹی ڈی ، رینجرز اور دیگر حساس ادارے بھی شریک ہوں گے۔ ایوان وزیر اعلیٰ ماڈل ٹاﺅن لاہور سانحہ گلشن اقبال کے بعد امن و امان کی صورتحال پر جائزہ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پنجاب کے بارڈر ایریاز میں فوری آپریشن کرنے کا حکم دیدیا ،آپریشن میں سی ٹی ڈی ، رینجرز اور دیگر حساس ادارے بھی شریک ہوں گے۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ بارڈر ایریا میں آپریشن بلا تفریق ہوگا۔ آپریشن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے حکومت پنجاب کو جس سطح پر جو مدد بھی درکار ہوگی ضرور فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے پارکس کی سیکورٹی کے حوالے سے سپیشل سکینرز فراہم کرنے کی بھی پیشکش کردی۔