بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

پنجاب میں فوجی آپریشن، وزیراعظم کا نیب قوانین میں ترمیم کا خواب ادھورا رہ گیا

datetime 28  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب میں فوجی آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی نواز شریف کا احتساب بیورو آرڈیننس میںمجوزہ ترامیم کا خواب ادھورا رہ گیا ہے۔ نواز شریف نے ملک کی اشرافیہ کو اربوں روپے کرپشن کی تحقیقات سے نجات دلانے کیلئے نیب قوانین میں ترامیم لانے کا اصولی فیصلہ کیا تھا تاہم ملک کے بڑے صوبے پنجاب میں فوجی آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی انسداد کرپشن کے قوانین میں ترامیم لانے کا خواب ادھورا رہ گیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے ایک کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جس کی ذمہ داری یہ لگائی تھی کہ وہ نیب کے قوانین میں ترامیم کردی جائیں تاکہ اربوں روپے کرپشن کرنے والے افراد کا محاسبہ نہ کیا جاسکے۔ کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ میں تجویز پیش کی تھی کہ اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے صنعتکاروں ، ا علیٰ افسران ، سیاستدانوں ، مل مالکان سابق وزرائے اعظم کا احتساب اور کرپشن تحقیقات نیب نہیں کرسکے گا بلکہ ان کیخلاف تحقیقات سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی ) کرے گا جو پہلے ہی کرپشن اور نااہلی کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے وزیراعظمٰ کی قائم کردہ کمیٹی نے یہ بھی تجویز کیا تھا کہ بڑے آدمیوں جن میں سرفہرست شریف فیملی کو گرفتار کرنے یا تحقیقات کے لئے نیب افسران طلب یا گرفتار نہیں کرسکیں گے بلکہ ان سے وضاحت تحریری طورپر لی جائے گی۔ وزیراعظم کی طرف سے قائمہ کمیٹی کی سفارشات کو درپردہ اپوزیشن کی بڑی پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی کی بھی حمایت حاصل تھی کیونکہ اس پارٹی کے تمام سرکردہ رہنماﺅں کی اربوں روپے کرپشن کے مقدمات پہلے ہی نیب کے پاس ہیں اور نواز شریف گزشتہ تین سالوں سے نہ تو ان مقدمات کی تحقیقات کراسکے ہیں اور نہ کسی مجرم کو سزا دی گئی ہے پاک فوج نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے صوبہ پنجاب میں بھی بڑا آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اس کے نتیجے میں قوم کے اربوں روپے ہڑپ کرنے والی قومی مجرموں کو بچانے کیلئے نواز شریف کی امیدیں خاک میں مل گئی اور انسداد کرپشن قوانین میں مجوزہ ترامیم کا خواب بھی ادھورا رہ گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…