اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسلام آبادمیں گذشتہ روز سے ڈی چوک پر ممتاز قادری کے حامیوں سمیت متعدد مذہبی جماعتوں کا دھرنا تاحال جاری ہے۔ مظاہرین نے حکومت کو مذاکرات کی مشروط پیشکش کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ محض فیصلے کا اختیار رکھنے والے ہی مذاکرات کے لیے آ سکتے ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے مظاہرین کو شاہراہ دستور خالی کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاہراہ دستور خالی ہونے کی صورت ہی میں مظاہرین سے مذاکرات کیے جائیں گے۔