قلات(نیوز ڈیسک) بلوچستان سے بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد بھارتی ریاست راجستھان میں خواتین اور بچوں سمیت 35 پاکستانیوں کو گرفتارکرنے اور پاکستان میں بھارتی مداخلت کیخلاف بلوچستان کے لوگ احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے اور ضلع قلات کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئی جس میں شہریوں نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق قلات کے مختلف شہروں میں مظاہرو ں کے دوران پاکستان میں بھارت کی مداخلت پر شہری سراپا احتجاج بن گئے اور سڑکوں پر نکل آئے ۔ مظاہروں میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جنہوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارت پاکستان میں اپنی مداخلت بند کرے ۔
بھارتی مداخلت، پاکستانی شہریوں کی گرفتاری،بلوچستان کے عوام سڑکوں پر نکل آئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدیے
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
معاذ صداقت کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 187 درجے کی لمبی چھلانگ



















































