منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کالیگی اراکین اسمبلی پر نوٹوں کی بارش کا حکم دیدیا

datetime 25  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ہررکن اسمبلی کیلئے ایک کروڑ روپے مختص کرنے کا حکم دیدیااور اس ضمن میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کوترقیاتی سکیموں کی مدمیں 300کروڑ روپے کا بندوبست کرنے کی ہدایت کردی ، یہ رقم ان حلقوں میں خرچ کی جائے گی جہاں سے حکمران جماعت کے اراکین اسمبلی کامیاب قرارپائے تاکہ آئندہ الیکشن میں انتخاب یقینی بنایاجاسکے۔ نجی انگلش اخبار کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے یہ حکم منگل کو حکمران جماعت کی کور کمیٹی کی میٹنگ کے دوران دیاجس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار ، وزیرداخلہ چوہدری نثار اور حمزہ شہبازشریف سمیت مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ملک بھر کے حلقوں میں اپنے اراکین اسمبلی کی شہرت اور کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ وزیراعظم نے سابق صدر مشرف کے بیرون ملک جانے سے متعلق فیصلے پر بھی قیادت کو اعتماد میں لیا۔ ذرائع کے مطابق کچھ پارٹی رہنما?ں کاکہناتھاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ، ایل این جی منصوبہ ، بجلی کے منصوبے ، صحت اور تعلیم کے پروگرام ہی آئندہ الیکشن میں پارٹی کی کامیابی کیلئے کافی ہیں تاہم اس دوران حلقے کی سیاست کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی اوراراکین اسمبلی نے خواہش ظاہر کی کہ پنجاب اوراس کے 20حلقوں پر توجہ دینی چاہیے تاکہ ملک بھر میں فتح یقینی بنائی جاسکے۔ یہ تجویز دینے والے اراکین اسمبلی کا کہناتھاکہ اگر ان کے گردونواح میں موجود گلیاں یا سڑکیں موجود نہیں ہوں گی تو وہ وزیراعظم کے میگاپراجیکٹس پر توجہ نہیں دیں گے۔ اْنہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ آئندہ بجٹ میں کم ازکم ہر لیگی رکن اسمبلی کیلئے ایک بلین روپے مختص کیے جانے چاہیں ، اتنی ہی رقم 2017ء4 میں دی جائے جو آئندہ الیکشن سے قبل آخری بجٹ کا سال ہوگا۔ ذرائع کاکہناتھاکہ وزیراعظم نوازشریف نے اس نقطے سے اتفاق کیا اور وزیرخزانہ کو ہدایت کی کہ حلقوں میں ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریباً300بلین روپے کا جلد ازجلد بندوبست کریں۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…