اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان سے جو را کا ایجنٹ پکڑا گیا ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ اس کو بین الاقوامی فورم اور میڈیا کے سامنے لائے بھارت دہشت گرد ریاست ہے ایرانی صدر کے دورہ سے پاکستان اور ایران کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ میں 2006 ءسے بات کر رہا ہوں کہ پاکستان میں جب سے دہشت گردی شروع ہوئی ہے بھارت اس میں ملوث ہے اب ثبوت سامنے آ رہے ہیں حکو مت کو چاہئے کہ وہ اقوام متحدہ اور میڈیا کے سامنے ان کو لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے بڑی دہشت گرد ریاست بھارت ہے وہ کشمیر کے اندر دہشت گردی کر رہا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ خوش آئند ہے ایران سے بین الاقوامی پابندیاں اٹھنے کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان جو گیس پائپ لائن منصوبہ ہے وہ تیزی کے ساتھ آگے بڑھے گا انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان اور ایران کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی ۔
را کے ایجنٹ کی گرفتار ی ثابت ہوگیا بھارت دہشت گرد ریاست ہے، اعجاز الحق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدیے
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
معاذ صداقت کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 187 درجے کی لمبی چھلانگ



















































