ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 134 رنز سے شکست دے دی ہے۔
کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز
میں 8 وکٹوں کے نقصان پر331 رنز بنائے، کیویز کی جانب سے کین ولیمسن نے سب سے زیادہ 66 جب کہ برینڈن میک کولم نے 59 رنز اسکور کئے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ورنون فلینڈر، کائل ایبٹ اور وین پارنیل نے 2،2 جبکہ ارون پھنگیسو اور جین پال ڈومینی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقی بلے باز 332 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بری طرح ناکام رہے اور پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 197 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ جین پال ڈومینی نے 80 جب کہ ورنون فلینڈر نے 57 رنز اسکور کئے۔ کیوی ٹیم کی جانب سےٹرینٹ بولٹ نے 5 جب کہ ڈینیل ویٹوری اور میکلکنگھن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔