جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

ناروے میں خدا پر یقین نہ رکھنے والے افرادسب سے زیادہ موجود

datetime 22  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیو زڈیسک)غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ایک سالانہ سروے میں پتہ چلا ہے کہ ناروے میں خدا پر یقین نہ رکھنے والے افراد یعنی ”ملحدوں“ کی سب سے زیادہ تعداد پائی جاتی ہے۔ناروے میں ہونے والے ایک سالانہ سروے میں 4ہزار نارویجن باشندوں کا کہنا تھا کہ وہ خدا پر یقین نہیں کرتے یا پھر خدا کو نہیں جانتے۔سروے کے مطابق، 4 ہزار نارویجن باشندوں سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا وہ خدا پر یقین رکھتے ہیں، تو ان میں سے 39 فیصد نے جواب میں ”نہیں“ کہا، 37فیصد نے ”ہاں“ میں جواب دیا اور 23 فیصد نے ” ہم نہیں جانتے“ جواب دیا۔خیال رہے کہ جب 1985ء میں یہی سوال نارویجن باشندوں کے سامنے رکھا گیا تھا، تو 50 فیصد نے جواب دیا تھا کہ وہ خدا پر یقین رکھتے ہیں، جب کہ 20 فیصد نے خدا کے وجود سے انکار کر دیا تھا۔” جان پال آف اپسوس“ نامی سروے کرنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ آج سے صرف دو برس قبل ناروے میں خدا پر یقین رکھنے والے اور نہ رکھنے والے باشندوں کی تعداد مساوی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…