لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور میں منعقد ایک تقریب میں پاکستان کے سب سے بڑے مووی پوسٹر کی رونمائی کی گئی۔’’دل سے کہنے دو‘‘ ایک لو اسٹوری فلم ہے جس میں کئی ممالک کے ثقافتوں کو یکجا کیا جائے گا۔ فلم میں پاکستان کے علاوہ مشرق وسطیٰ اور ترکی کے فنکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فلم کا سکرپٹ معظم بیگ نے لکھا ہے جو اس سے پہلے مشہور فلم راک سٹار کا اسکرپٹ بھی لکھ چکے ہیں جبکہ ہدایات مرتضی چوہدری دیں گے۔ فلم کے کوریو گرافر گنیش اچاریہ ہوں گے۔ فلم کی کاسٹ کا حتمی اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلم کے پروڈیوسر سلیم حنیف کا کہنا تھا کہ یہ فلم پاکستانی سینما انڈسٹری کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گی۔