ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ کنگنارناوت اور اداکار ہریتک روشن کے درمیان زبانی جنگ قانونی نوٹسز تک جا پہنچی،ہریتک روشن نے کنگنا کیخلاف ان کو اپنا سابق بوائے فرینڈ کہنے پر ہتک عزت کا دعوی کر دیا ہے۔جس کے جواب میں کنگنا نے اپنے وکیل کے ذریعے ریتک کو 21 صفحات پر مشتمل جواب دیتے ہوئے ان پر بلیک میلنگ اور دھونس جمانے کے الزامات لگائے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہریتک نے اپنے6 صفحے کے دعوی میں کہا ہے کہ کنگنا نے انھیں اپنا پرانا عاشق کہہ کر نہ صرف ان کے تشخص کو نقصان پہنچایا بلکہ ان کی بے عزتی کی ہے۔دوسری طرف رضوان صدیقی کے توسط سے 21 صفحات پر مشتمل جواب بھجوایا ہے جس میں انھوں نے ہریتک روشن پر بلیک میل کرنے اور ان پر دھونس جمانے کے الزامات عائد کیے ہیں واضح رہے کہ کنگنا نے ایک سوال کہ کیا انھیں فلم ’’عاشقی تھری‘‘ سے ہریتک روشن نے الگ کروایا ہے کے جواب میں کہاتھا کہ ہاں ،مجھے سمجھ نہیں آتی کے میرے پرانے دوست میری توجہ حاصل کرنے کے لیے اس قسم کی اوچھی حرکت کیوں کرتے ہیں۔